ممبئی (بھاشا) زندگی بیمہ کارپوریشن ایل آئی سی نے وزیراعظم جندھن اسکیم کے مستفیدین کو تیس ہزار روپئے کا زندگی بیمہ دستیاب کرانے کیلئے انڈین بینکس ایسوسی ایشن(آئی بی اے) سے ایسے بیمہ شدہ افراد کی فہرست طلب کی ہے۔ایل آئی سی نے آئی بی اے سے اس اسکیم کے تحت کئے جانے والے دعوؤں کی تفصیل بھی طلب کی ہے۔ زندگی بیمہ کارپوریشن کے ایک سنیئر افسر نے آج یہاں بتایا کہ ہم نے آئی بی اے کو ایک مکتوب کے ذریعہ انہیں بیمہ شدہ افراد کی ایک فہرست اور دعوؤں کی تفصیل فراہم کرانے کو کہا ہے۔ اس نے کہا کہ آپ کو واضح کردوں کہ اسکیم کے تحت پریمیم کی ادائیگی کا مسئلہ حل کرلیاگیاہے۔ کیونکہ حکومت اس کیلئے پریمیم کی ادائیگی کرنے کو رضامند ہوگئی ہے۔
اس سلسلے میں رابطہ کئے جانے پر آئی بی اے کے ڈپٹی چیف کارگزار ک
ے انی کرشنن نے کہا کہ ایل آئی سی نے ملک میں سبھی بینک شاخوں کو تقسیم کئے جانے والے کلیم فارم کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس اسکیم کے تحت اکاؤنٹ کھولنے والے کنبے کے سربراہ کو ۳۰ ہزار روپئے کا زندگی بیمہ دستیاب کرایا جائے گا۔ہم جلد ہی تمام بینک شاخوں کو دعوہ فارم کی کاپیاں جاری کریں گے۔
انھوںنے کہا چوں یہ زندگی بیمہ کے دائرے میں صرف چنندہ مستفیدین کو لیا جائے گا۔ اس لئے ہم نے بینکوں کو ان کے کور بینکنگ سولیوشن پر مبنی ایک فہرست تیارکرنے اور اسے نزدیکی ایل آئی سی شاخوں میں جمع کرنے کو کہا ہے۔