سعودی وزارت خارجہ کے مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ دارالحکومت طرابلس میں سعودی سفارت خانے کے گیراج میں آتش زدگی کے سے سفارتی مشن کی دو گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہو گئیں۔ یہ واقعہ 26 دسمبر بروز جمعہ پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق آتش زدگی پر قابو پانے کے لیے لیبی حکام نے سرتوڑ کوششیں کیں اور
کئی گھنٹے کی مسلسل تگ ود کے بعد آگ پر قابو پایا گیا تاہم آگ لگنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ آتش زدگی کا واقعہ گیراج میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔ مزید تحقیقات کے لیے سعودی وزارت خارجہ کے ماہرین کا ایک وفد لیبیا روانہ ہو چکا ہے۔