بارہ بنکی (نامہ نگار)نابالغ لڑکی کی آبروریزی کے معاملے میں متاثرہ کی ماں کے ذریعہ انصاف کا مطالبہ کیا گیاہے۔ تقریبا دوہفتے گزرجانے کے بعد مقامی پولیس معاملے کو تھانہ میں ہ نپٹانے کی کوشش کررہی ہے۔یہ معاملہ اسندراتھانہ علاقہ کے گوسائی پورواگائوں کا ہے۔متاثرہ کے ماں کے مطابق تھانہ علاقہ کے گنگوائی پٹھنان کا باشندے انل ولد کیشیورام کے یہاں نابالغ لڑکی کو لیکر پہنچا جہاں منوج ولدآشام رام نے لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کی ۔
اطلاع ملنے کے بعد گائوں کے لوگوں نے ایک ملزم کو پولیس کے حوالے کردیاتھالیکن دوسرے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد بھی پولیس نے نہ تو اس کے خلاف مقدمہ درج کیا اورنہ ہی اس کے خلاف کوئی کارروائی بھی۔ پولیس کی سرپرستی کے سبب ملزمین کے حوصلہ بلند ہیں جبکہ شہ زوروں کے ذریعہ متاثر اوراس کی والد ہ پر مقدمہ واپس لینے اورانجام بھگتنے کی دھمکی دی جارہی ہے۔متاثرہ لڑکی کی ماں نے ضلع مجسٹریٹ سے انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔