نئی دہلی، 31 دسمبر (یوا ین آئی) وزیر دفاع منوہر پاریکر نے فوج سے پاکستان کی طرف سے ہونے والی جنگ بندی کی خلاف ورزی کے واقعات سے متاثر ہوئے بغیر دوگنی طاقت سے سخت جواب دینے کو کہا ہے۔جموں و کشمیر کے اخنور سیکٹر میں پاکستان کی طرف سے فائرنگ میں کل ایک جوان کے زخمی ہونے کی خبروں کے درمیان وزیر دفاع نے پاکستان کو یہ سخت وارننگ دی ہے۔مسٹر پاریکر نے کل نامہ نگارو
ں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے یہاں کہا کہ ان کی فوج کو واضح پیغام ہے کہ اگر ان پر حملہ کیا جاتا ہے تو ہوش کھوئے اور ہچکچائے بغیر دوگنتی طاقت سے جوابی کارروائی کریں۔وزیر دفاع نے دہشت گردوں کے خلاف بھی سخت رخ اپنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ فوج کی حکمت واضح ہے۔ بغیر جان گنوائے دہشت گردوں کا صفایا کردو۔سرحد پر گزشتہ ہفتے میں ہی جنگ بندی کی خلاف ورزی کے پانچ واقعات ہوئے ہیں۔ ایک دیگر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ویسے سرحد پار جنگ بندی کی خلاف ورزی میں کچھ کمی آئی ہے۔ پہلے یہ واقعات بین الاقوامی سرحد پر زیادہ تعداد ہورہے تھے اب ان میں کمی آئی ہے۔