نئی دہلی، 31 دسمبر (یو این آئی) مسلمانوں کو خوف کے ماحول سے نکال کر ان کی تعلیم ، ترقی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی حکومت تبدیلیء مذہب اور مذہبی دل آزاری کی کسی بھی سرگرمی کو قومی ڈولپمنٹ کے ایجنڈے پر حاوی ہونے نہیں دے گی۔مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے آج یہان ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وزارت نے مختلف ریاستوں کا دورہ کرکے اقلیتی بہبود کی اسکیموں کے نفاذ کا ازخود جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ریاستوں میں سرکاری اسکی
موں کے نفاذکو یقینی بنایا جا سکے۔مسٹر نقوی نیکہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی ایما پر مشن امپاورمنٹ کے تحت وہ آئندہ 3 جنوری سے اس سلسلے میں کیرالہ کے کوچی سے اپنی اس مہم کا آغاز کررہے ہیں جہاں وہ ریاستی اقلیتی امور کے وزیر اور متعلقہ محکمہ کے افسران سے ملاقات کرکے اقلیتی بہبود کی اسکیموں کا جائزہ لیں گے تاکہ ان اسکیموں کے نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔