ابوظہبی۔پرتگالی اسٹرائیکر اورریال میڈرڈ کے کرسٹیانورونالڈو نے بیسٹ پلیئر آ ف دی ائیر2014 کا ایوارڈ جیت لیا۔انٹرنیشنل اسپورٹس ایوارڈز کی سالانہ تقریب دبئی میں ہوئی۔پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالررونالڈو کو ’’بیسٹ پلیئر آ ف دی ایئر‘‘ کا ایوارڈ دیا گیا۔رونالڈو کو فیفا بیلن ڈی آ رایوارڈ کیلئے بھی نامزد کیا گیا ہے۔ اس سے قبل وہ یہ ایوارڈ دو مرتبہ جیت چکے ہیں۔ بائرن میونخ کے مہدی بناشیا کو اسپیشل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ریال میڈرڈ کے کوچ کارلو انسیلوٹی کو کوچ آ ف دی ائیر کا ایوارڈ ملا جبکہ اسی کلب کے صدر فلورنٹینو پیریز کو بہترین صدر کا ایوارڈ دیا گیا۔رونالڈو نے ایوارڈ جیتنے کے بعد اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ سخت محنت کے صلے میں مجھے ایک اور ٹرافی سے نوازا گیا ہے۔ میں ریال میڈرڈ کلب، کوچ اور تمام کھلاڑیوں کاتہہ دل سے شکرگزار ہوں کہ ان کے تعاون کی وجہ سے اسپینش لیگ کا گزشتہ سیزن میرے لئے شاندار رہا۔واضح رہے کہ انہوں نے حال ہی میں برطانوی نشریات اسپورٹس پرسنالٹی آ ف سی ائیر کا ایوارڈ جیتا ہے۔ خیال رہے کہ رونالڈو نے چمپئن لیگ میں ریکارڈ توڑتے ہوئے سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز حاصل کیا اوررونالڈو نے ریال میڈرڈ کو 10ویں مرتبہ لالیگا ٹائٹل جیتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے اسپینش لالیگا میں 200میچز میں ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 178 داغنے کا اعزاز حاصل کیا۔