نئی دہلی، یکم جنوری (یو این آئی) بین الاقوامی بازار میں قیمتوںمیں مسلسل گراوٹ کی وجہ سے غیر سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر میں مسلسل چودہویں مرتبہ کمی کی گئی جبکہ طیارہ ایندھن بھی آج سے 125 فیصد سستا ہوگیا ہے۔انڈین آئل کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق دہلی میں غیر سبسڈی والا 142 کلوگرام کارسوئی گیس سلنڈر 4350 روپیے سستا ہوگیا ہے۔ دہلی میں اب یہ 70850 روپے میں ملے گا۔غیر سبسڈی والے سلنڈر میں یہ مسلسل 14ویں مرتبہ کمی کی گئی ہے اور گزشتہ ایک سال میں اس کی قیمت میں 53250روپے فی سلنڈر کی زبردست کمی آئی تھی۔ گزشتہ سال 4 ج
نوری کو غیر سبسڈی والا سلنڈر دہلی میں 1241 روپے کا تھا۔
حکومت ایل پی جی صارفین کو ایک مالی سال میں 12 سلنڈر سبسڈی پر دستیاب کراتی ہے جس کی قیمت دہلی میں 417 روپے ہے۔ اس سے زیادہ سلنڈر لینیپر صارفین کو بازار قیمت کیمطابق ادائیگی کرنی پڑتی ہے۔ حال ہی میں حکومت نے 5 کلو والے 34 سلنڈر سبسڈی ریٹ پر دینا شروع کیاہے۔ صارفین کے پاس یہ متبادل ہے کہ وہ ایک مالی سال میں 42کلوگرام والے 12 یا پانچ کلوگرام والے 34 سلنڈر سبسڈی پر لے سکتے ہیں۔