ممبئی، یکم جنوری (یو این آئی) بالی وڈکے نئے اداکار اور گلوکار آیوشمان کھورانہ اپنی آنے والی فلم ہوائی زادہ میں غالب کا کلام سناتے ہوئے نظر آئیں گے۔2012میں وکی ڈونر سے اپنے فلمی کیریر کا آغاز کرنے والے آیوشمان ہندی اور پنجابی گانے گا چکے ہیں لیکن ا
ب وہ اردو میں بھی گاتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ آیوشمان اپنی آنیوالی فلم ہوائی زادہ میں مرزا غالب کی مشہور غزل“ اے دل ناداں تجھے ہواکیا ہے”گاتے ہوئے نظر آئیں گے۔آیوشمان کا کہنا ہے کہ یہ غزل بہت منفرد ہے اور اس کے الفاظ ہی نہیں بلکہ مطلب میں بھی کافی گہرائی ہے۔ہوائی زادہ 30 جنوری کو ریلیز ہونے والی ہے۔ انہوں نیاس فلم میں ایک سائنس داں کا رول کیا ہے۔ متھن چکرورتی اور پلوی جوشی بھی اس فلم میں ان کے ساتھ ہیں۔