کٹیہار، یکم جنوری (یوا ین آئی) بہار میں ضلع کٹیہار کے کوڑھا تھانہ علاقے کے قومی شاہراہ نمبر 31 پر کل دیر رات سڑک حادثے میں جنتا دل متحدہ (جے ڈی یو) کے ریاستی یو تھ ونگ کے نائب صدر ابھے کمار سنگھ ہلاک اور دیگر ایک زخمی ہوگیا۔سب ڈویژنل پولیس افسر راکیش کمار نے آج یہاں بتایا کہ کٹیہار شہر کے 40 سالہ مسٹر سنگھ اپنے دوست سونو جھا کے ساتھ پرائیویٹ کار سے پورنیہ سے گھر واپس آرہے تھے کہ اسی دوران ان کی کار سڑک کنارے ایک درخت سے ٹکراگئی۔ اس حادثہ میں دونوں سنگین طور پر زخمی ہوگئے۔مسٹر کمار نے بتایا کہ زخمیوں کو پورنیہ بھیجا گیا جہاں مسٹر سنگھ کی علاج کے دوران موت ہوگئی جب کہ مسٹر جھا کا علان پورنیہ کے پرائیویٹ اسپتال میں کیا جارہا ہے۔ حادثہ کی وجہ گھنا کہرا بتایا جارہا ہے۔