نئی دہلی،یکم جنوری(یو این ا ئی)مرکزی حکومت نے شمال مشرقی ریاستوں میں سڑکیں، ریلوے اور ہوائی سفر نیز مواصلات کے نظام میں بہتری لانے کے منصوبوں میں تیزی لانے کے لئے ریاستی حکومتوں و ممبران اسمبلی کے درمیان کوا رڈینیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مشرقی ریاستوں کی ترقی کے انچارج وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ا ج یہاں محکمہ کے ای بک کی لانچنگ کے موقع پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ ان کا محکمہ جلد ہی مشرقی ریاستوں سڑک وکاس نگم کو 200کروڑ روپئے مختص کرنے کیلئے کاروائی شر وع کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کل شیلانگ میں مشرقی ریاستوں کی ترقی کی کاؤنسل کے میٹنگ میں 8ریاستوں کے گورنروں و وزرااعلی کے ساتھ ا مدو رفت کے ذرائع بڑھانے کے سلسلے میں بات کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نئے ایئر پورٹوں کیلئے بعد میں صلاح و مشورہ کیا جائے گا۔مسٹر سنگھ نے بتایا کہ وہ جلد ہی مشرقی ریاستوں کے تمام ہی39 ممبران پارلیمنٹ سے
ملاقات کریں گے اور خطے کے ترقیاتی کاموں کیلئے ان سے سیاست سے اوپر اٹھ کر متحد ہوکر کام کرنے کی اپیل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا ماننا ہے کہ ترقیاتی کاموں کے لئے صاف دل اور صالح فکر بہت ضروری ہے اور مشترکہ کوششوں سے سب کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ مرکزی، ریاستی و ممبران پارلیمنٹ ایک ساتھ مل کر اس خطے کو ترقی یافتہ بنائیں اور ترقیاتی اسکیموں کو زمین پر نافذ کریں۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ مواصلات کے ڈھانچے کو درست کرنے کیلئے مرکزی حکومت نے پہلے ہی مواصلاتی اسکیم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔اس منصوبے پر 5336کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے اور علاقے کے ہر کونے کو سنگنل سے جوڑا جائے گا۔جہاں 2جی کنکشن ہے وہاں 3جی کنکشن دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ریلوے کیپروجکٹوں میں بھی تیزی لائی جائے گی۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی شمال مشرقی ریاستوں کے لئے ایک خاص نظریہ رکھتے ہیں۔ان کی پہل پر اس علاقے کو ترقی کی نئی راہوں پر لے جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کی پہل پرمنی پور میں ایک کھیل یونیورسٹی کھولنے وشمال مشرقی ریاستوں کو ا رگینک کھیتی کا عالمی مرکز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے تسلیم کیا کہ شمال مشرقی ریاستوں میں ایمس کھولنے کے سابق این ڈی اے حکومت کے فیصلوں کو سابقہ یو پی اے حکومت نینافذ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹرمودی کی حکومت اب اس پروجکٹ کو نئے سرے سے ا گے بڑھائے گی۔کتاب کی لانچنگ کے موقع پر شمال مشرقی ریاستوں کی ترقیاتی منصوبوں کے سکریٹری ا ر وجے کمار دورے و دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔