بلرامپور(وارتا)بلرامپورکے کوتوالی علاقہ میںناجائزتعلقات قائم کرنے سے انکار کرنے پر نوجوان کے ذریعہ شادی شدہ عورت کو قتل کرنے کا معاملہ روشنی میںآیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بکولیا گائوں کے باشندے پرہلاد کی بیوی گنگادیوی سے گائوں کا ایک نوجوان للاناجائز تعلقات قائم کرنا چاہتاتھا۔ مخالفت کرنے پر مشتعل نوجوان نے کل رات کھیت پر خاتون کا گلادبا کر قتل کردیااورلاش کو کنویں میںپھینک دیا۔ گھرواپس نہ پہنچنے پر پرہلادجب کھیت پر پہنچاتو اس نے کنویں میں گنگاجلی کی لاش کو دیکھا ۔ موقع پر پہنچ کر پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا جب کہ ملزم فرارہونے میںکامیاب ہوگیا۔ پولیس سرگرمی سے نوجوان کوتلاش کررہی ہے۔