بیروت، 26 نومبر:لبنان کی اسلامی سیاسی پارٹی حزب اللہ نے اپنے سرپرست ملک ایران
اور چھ بڑی عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے نیوکلیائی سمجھوتہ کو ایک بڑی فتح قرار دیا ہے۔حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ سمجھوتہ ایران اور اس کی تنظیم کے لئیایک بڑی اور مثالی جیت ہے
اور اس کے ساتھ ہی ان کے دشمنوں کی شکست بھی ہے۔حزب اللہ کا اشارہ اسرائیل کی طرف تھا جس نے کل اپنا شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے
اس سمجھوتہ کو تاریخی غلطی قرار دیا تھا۔خیال رہے کہ 1980 میں ایران کی مدد سے شیعہ مسلمانوں کی پارٹی حزب اللہ کا قیام عمل میں آیا تھا۔