نئی دہلی(بھاشا) بھارتی ایئرٹیل نے اپنی ۴۔جی موبائل خدمات کو آگے بڑھانے کیلئے چین کی ہینڈ سیٹ کمپنی شیومی کے ساتھ ۴۔جی آلات ریڈ می نوٹ دستیاب کرنے کیلئے معاہدہ کیا ہے۔ یہ ہینڈسیٹ قومی دارالحکومت سمیت ملک کے چھ شہروں میں ۹۹۹۹روپئے میں دستیاب کرایا جائے گا۔ ایئرٹیل ملک کے ۱۶ شہروں میں ۴۔جی خدمات فراہم کرائے گی۔ لیکن ریڈمی نوٹ صرف ممبئی، بنلگور،حیدرآباد،چنئی، دہلی این سی آر اور کول
کاتا ۱۳۳ اسٹوروں پر دستیاب ہوگا۔ ایئر ٹیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’مائی انڈیا فینس‘ اس کی بکنگ آن لائن کرسکتے ہیں۔
صارفین ایئر ٹیل اسٹور اور آلات کی خرید کی تاریخ کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ ملک کی سب سے بڑی موبائل آپریٹر کمپنی نے کہا کہ وہ چھ شہروں کے چنندہ اسٹوروں پر ہر ایک ہفتہ ایک روز ’مائی ڈے‘ کا اہتمام کرے گی اس سے صارف قبل سے بکنگ کرائے بغیر ہی آلات خرید سکیں گے۔ کمپنی نے کہا کہ اس کے پوسپیٹ صارف جن کی کنیکشن پر کم سے کم پانچ سو ایم بی کا ۳۔جی پیک ایٹیویٹ ہوگا وہ آسانی سے ریڈ می نوٹ کی جانب جاسکتے ہیں۔ پریپیڈ اور غیر ایئر ٹیل صارفین ریڈمی نوٹ ۴۔جی کو خردینے کے ساتھ ہی پہلے ایئر ٹیل کا پوسٹ پیڈ کا مائی پلان حاصل کرناہوگا۔