لکھنئو، 2 جنوری (یو این آئی) اترپردیش میں نوئیڈا سے پچھلے ماہ سینٹرل ایجنسیوں نے دو خوفناک دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا مگر ریاستی حکومت اس بارے میں رازاداری سے کام لے رہی ہے۔ گو یوپی پولیس نے ان گرفتاریوں کی تصدیق نہیں کی مگر اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ان میں سے ایک دہشت گرد بنگلہ دیشی شہر سیہے اور دوسرے کا تعلق سہارنپور (اترپردیش) سے ہے۔اطلاعات کے مطابق ان دونوں کو 19 دسمبر کو پکڑا گیا تھا اور ان سے پوچھ تاچھ سے ہوئے انکشافات کی بنیاد پر دہلی، این سی آر اور مغربی یو پی میں چھپے دیگر دہشت گردوں کی تلاش شرع کردی گئی ہے۔بنگلہ دیشی فرید پور ضلع کا باشندہ ہے اس کا نام رفعت اللہ دوسرے کا نام عبدالعزیز ہے جو سہارنپور ضلع کے دیوبند کا رہنے والا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ کارروائی اترپردیش، مغربی بنگال اے ٹی ایس ٹیم اور آئی بی نے مل کر کی تھی تاہم مغربی بنگال پولیس نے دہشت گردی کے شبہ میں ان دونوں کو حراست میں لے لیا جو بردوان دھماکے میں بھی ملوث ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ان دونوں کو نوئیدا کے سیکٹر۔19 میں ایک پٹرول پمپ کے نزدیک سے پکڑاگیاتھا جہاں رفعت اللہ ایک لیپ ٹاپ عبدالعزیز کو دینے جارہا تھا۔اطلاعات کے مطابق مزید دہشت گرد این سی آر میں داخل ہوگئے ہوں گے،گرفتار ہونے والے افراد سے پوچھ تاچھ کے دوران سلیپر سیل اور دیگر کئی حساس اطلاعات ملی ہیں۔دہشت گردوں سے ملے لیپ ٹاپ سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ہندوستان کے کئی شہروں میں بم دھماکے کرنے کی سازش کی گئی تھی۔