پٹنہ، 2 جنوری (یو این آئی) چیف جسٹس لنگالہ نرسمہا ریڈی ک آج پٹنہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف دلایا گیا۔راج بھون میں منعقد تقریب میں گورنر کیسری ناتھ ترپٹھی نے مسٹر ریڈی کو پٹنہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر حلف دلایا۔ جسٹس ریڈی نے پٹ
ہ ہائی کورٹ کی چیف جسٹس ریکھا ایم دوشت کی جگہ لی ہے۔اس موقع پر وزیراعلی جیتن رام مانجھی اور ان کی کابینہ کے ممبران کے علاوہ پٹنہ ہائی کورٹ کے کئی ججوں اور سینئر وکیل بھی موجود تھے۔