لکھنؤ(نامہ نگار)اٹونجہ پولیس نے بدھ کی دیر شب آپریشن آل آئوٹ کے دوران ایک بدمعاش کوگرفتارکیا۔ پولیس نے ان کے پاس سے ایک طمنچہ اور کچھ کارتوس بھی برآمد کیاہے ۔ایس او اٹونجہ سبھاش سنگھ نے بتایا کہ بدھ کی رات آپریشن آل آئوٹ کے دوران مان پورچوراہے کے پاس سے مان پورگائوں کے رہنے والے سمت کاپکڑاگیا۔تلاشی کے دوران پولیس کو اس کے پاس سے ایک طمنچہ ملا۔ ملزم سمت کے خلاف پہلے سے ہی کئی جرائم کے معاملے درج ہیں۔اوروہ پہلے بھی جیل جاچکا ہے۔