لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ بدھ کی رات سال نو کے موقع پر چلائے گئے آپریشن آل آؤٹ میں پولیس نے ۹۹۶۸ لوگوں کی جانچ کی۔اس دوران اڑتالیس افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی یشسوی یادو نے بتایا کہ نئے سال کے جشن کے پیش نظر پورے شہر میں شام ساڑھے چھ بجے سے آپریشن آل آؤٹ چلایا گیا۔اس آپریشن کے دوران پولیس نے شہر کے ۹۲ مقامات پر چیکنگ کی۔
اس دوران ۹۹۶۸ لوگوں کو چیک کیا گیا۔ تیرہ لوگ شراب کے نشہ میں گاڑی چلاتے ملے اور ان کا چالان بھی کیا گیا۔ وہیں پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ایک ہزار گاڑیوں کا چالان کیا۔اس دوران پولیس نے ۴۸ گاڑیوں کو ضبط بھی کیا۔ ۲۹ ہزار روپئے جرمانہ وصول کیا گی
ااور ۴۳ دیگر افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔