سنبھل،2جنوری(یو این ا ئی)اتر پردیش پولس نےآ ج مرکزی وزیر مملکت برائے زراعت و فوڈ پروسیسنگ سنجیو بالیان پر اقلیتی فلاح کے ریاستی وزیر اعظم خان کے خلاف نفرت انگیز و توہین ا میز بیان دینیکے معاملے میں دوسری ایف ا ئی ا ر درج کی ہے۔پولس نے اس بابت ا ج بتایا کہ بی جے پی ممبر پارلیمنٹ و وزیر مملکت سنجیو بالیان کے خلاف سنبھل پولس اسٹیشن میں سماج وادی یوتھ ونگ(ملائم سنگھ یادو برگیڈ) کی عرض
ی پر ایف ا ئی ا ر درج کی گئی ہے۔پولس میں درج کی گئی ایف ا ئی ا ر میں اس بات کی صراحت کی گئی ہے کہ مسٹربالیان کے بیان سے اقلیتوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اورانہوں نے فرقہ وارانہ ہم ا ہنگی بگاڑنے کی کوشش کی ہے۔مسٹر بالیان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 153ایاور دفعہ 506کے تحت ایف ا ئی ا ر درج کی گئی ہے۔واضح ہوکہ بی جے پی ایم پی مسٹر بالیان نے امروہہ میں ایک میٹنگ کے دوران خان کو دہشت گرد سے تعبیر کیا تھا۔یہ دوسری ایف ا ئی ا ر ہے جو مسٹر بالیان کے خلاف درج کی گئی ہے۔ اس سے قبل مسٹر بالیان کے خلاف23دسمبر کو رام پور کے گنج پولس اسٹیشن میں ایف ا ئی ا ر درج کی گئی تھی۔ وہاں بھی انہوں نے اپنے دئے گئے بیان میں مذہبی جذبات کو بھڑکانے اور ہندو۔ مسلم اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش کی تھی۔واضح رہے کہ دونوں لیڈران کئی دنوں سے ایک دوسرے کے خلاف لفظی جنگ کرر ہے ہیں جس سے فرقہ وارانہ کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔