لندن کی ایک یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق کے مطابق، کام پر جانے کیلئے اگر گاڑی کے بجائے لوگ پیدل یا سائیکل کے ذریعے جائیں تو ان کے صحت کو زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔محققین کے مطابق پیدل یا سائیکل پر جانے والے مسافر گاڑیوں پر جانے کے مقابلے میں زیادہ بہتر توجہ کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔ محققین کے مطابق اپنی گاڑیاں کم استعمال کرنے والی حکومتی پالیسیوں سے لوگوں کی صحت پر زیادہ اچھا اثر
پڑا ہے، تحقیق میں بیکاری محسوس کرنا، ناخوش ہونا، رات کو نیند نہ آنا اور اپنے مسائل کا سامنا نہ کرنے والے لوگوں کا مطالعہ کیا گیا۔تحقیق نے یہ واضح کیا کہ لوگوں کی نفسیاتی بہبود ان کے گاڑی چلانے سے منسلک ہے اور جتنی دیر وہ گاڑی چلاتے ہیں، اتنا ہی برا اثر ان کی صحت پر پڑتا ہے اس کے ساتھ ساتھ جتنا لوگ چلیں گے، اتنا ہی وہ خوش رہیں گے۔