لندن، 26 نومبر:برطانیہ کے وزیر خارجہ ولیئم ہیگ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ایسا کوئی کام نہیں کرنا چاہئے جس سے چھ عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان ہونے والیسمجھوتہ میں خلل پڑے۔مسٹر ہیگ نے کہا کہ عالمی طاقتوں نے عبوری سمجھوتے کے طور پر ایران کو ایک موقع دیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں اسرائیل اور دیگر ملکوں سے تنقیدانہ موقف نہ اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نیکہا کہ ہم اس سمجھوتہ کی حوصلہ شکنی کرنے والے اسرائیل سمیت دنیا کے کسی بھی ملک کو ایسا کرنے سے روکیں گے۔ ہم یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ حوصلہ شکنی کے کسی بھی قدم سے اس سمجھوتہ میں رخنہ پیدا ہوسکتا ہے۔خیال رہے کہ مسٹر ہیگ کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل یعنی کل ہی اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے ایران کے نیوکلیائی سمجھوتے کو ایک تاریخی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس مسلئہ پر بات چیت کے لئے اپنے قومی سلامتی کے مشیر کو امریکہ بھیج رہے ہیں۔