لکھنؤ، 3 جنوری (یو این آئی) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ محترمہ مایاوتی نے عامر خان کی فلم پی کے کی مخالفت کرنے والی تنظیموں کی بالواسطہ حمایت کی ہے۔ محترمہ مایاوتی نے آج یہاں صحافیوں سے کہا کہ فلم کے پروڈیوسر اور ہدایتکار کو لوگوں کے جذبات میں ٹھیس پہنچانے والے موضوعات سے بچتے ہوئے فلم بنانا چاہئے۔ فلم ایسی نہیں ہونی چاہئے جس سے کسی بھی ذات برادری یا دھرم کے ماننے والوں کی جذبہ شکنی ہو۔ انہوں نے کہا کہ سینسر بورڈ کو بھی باریکی سے تجزیہ کے بعد ہی فلم کو منظوری سرٹیفکیٹ جاری کرنی چاہئے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ فلم کے پروڈیوسروں کو ایسی فلمیں بنانے سے احتراز کرنا چاہئے جن سے کوئی سیاسی طبقہ سیاسی فائدہ اٹھانے کے لئے بے قرار رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت کی کمی کے سبب انہوں نے ابھی فلم پی کے دیکھی نہیں ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے 31 دسمبر کو اس فلم کو ٹیکس فری کرنے کا اعلان کیا تھا۔