لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ گوسائیں گنج علاقہ میں چوروں نے ایک موبائل کی دکان سے نقد روپئے، موبائل سمیت دیگر سامان چوری کر لیا۔ دکان مالک کو اطلاع ہوئی تو اس نے پولیس کو اطلاع دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے تفتیش کے بعد رپورٹ درج کر لی ہے۔ ارجن گنج کے مہی پال کھیڑا کے رہنے والے وجے یادو کی یادو اینڈ ہرشت نام سے سرسواں میں موبائل کی دکان ہے۔ جمعرات کو وجے دکان بند کر کے گھر چلا گیاتھا۔ جمعہ کو وجے دکان پر پہنچا تو اس نے چوری ہونے کی اطلاع دی۔ وجے کے مطابق دکان میں رکھے دس موبائل فون، پین ڈرائیو، میموری کارڈ، ریچارج کوپن، دس ہزار روپئے نقد سمیت دیگر سامان چوروں نے چرا لیا۔ پولیس معاملہ درج کر کے چوروں کی تلاش کرر ہی ہے۔