لکھنؤ۔ اترپردیش کے وزیر مملکت برائے پیشہ وارانہ تعلیم و مہارت فروغ پروفیسر ابھیشیک مشر نے راجیشوری فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام لکھنؤ شمالی اسمبلی حلقہ کے شہریوں کے مفت علاج کیلئے اپنی رہائش گاہ بی-۴؍۲۲۴ وشال کھنڈ گومتی نگر سے ایمبولینس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ ایمبولینس یومیہ ایک وارڈ میں جائے گی جہاں غریب ، کمزور اور بے سہارا شہریوں کا مفت علاج کرے گی۔ ایمبولینس لکھنؤ شمالی اسمبلی حلقہ کے سبھی ۲۰وارڈوں کا دورہ کرے گی۔