نئی دہلی۔ وزارت کھیل نے ملک کی چوٹی کی بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کو پدم بھوشن ایوارڈ دینے کی سفارش کی ہے اور ساتھ ہی دعوی کیا کہ ہندوستانی بیڈمنٹن یونین نے مقررہ وقت کی حد تک اس کھلاڑی کے نام کی سفارش نہیں بھیجی تھی۔ وزارت کھیل نے آج یہاں ایک بیان میں کہاسائنا نہوال کی کامیابیوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے کھیل محکمہ نے فیصلہ کیا ہے کہ سائنا کا نام پدم بھوشن کی سفارش کیلئے وزارت داخلہ کو بھیجا جائے اگرچہ سفارش کرنے کی ڈیڈ لائن ختم ہو چکی ہے۔سائنا نے ہفتہ کو مایوسی ظاہر کی تھی کہ ہندوستانی بیڈمنٹن یونین نے گزشتہ سال اگست میں ہی اس کو پدم بھوشن دینے کی سفارش کی تھی لیکن وزارت کھیل نے قوانین کا حوالہ دے کر اس کو ٹھکرا دیا تھا۔ لیکن وزیر کھیل سرواند سونووال نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وزارت کو ہفتہ کو ہی سائنا کی درخواست موصول ہوئی ہے۔وزارت کھیل نے آج یہاں ایک بیان میں کہاوزارت کھیل کو ہندوستانی بیڈمنٹن یونین یا دیگر کسی بھی ایجنسی سے 2014 میں سائنا کو پدم بھوشن دئے جانے کے تناظر میں کوئی درخواست نہیں ملی۔