لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔۱۹۸۴ء میں دربار صاحب میں ہوئے آپریشن بلو اسٹار کے تحت اور دیگر اسباب کی بناء پر سزا کی مدت پوری ہو جانے کے باوجود ملک کی متعدد جیلوں میں بند لوگوں کی رہائی کیلئے دو شنبہ کو گرودوارا پربندھک کمیٹی کے اراکین کے ذریعہ گرودوارا ناکہ ہنڈولا کے صدر گیٹ پر دھرناو مظاہرہ کیا۔ گرو بخش سنگھ خالصا کی قیادت میں گرو دوارا کے سامنے دھرنا و مظاہ
رہ کیا گیا۔ گرودوارا پربندھک کمیٹی کے صدر راجندر سنگھ بگتا نے حکومت ہند اور ریاستی حکومتوں سے یہ اپیل کی ہے کہ وہ سکھ جو طویل عرصہ سے متعدد جیلوں میں اب تک قید ہیں اور اپنی سزا بھی مکمل کر چکے ہیں۔ انہیں جلد از جلد رہا کرانے کی کارروائی کی جائے۔ گرودوارا پربندھک کمیٹی کے جنرل سکریٹری ہرپال سنگھ جگی نے اس بات کی اپیل کی کہ جانچ کمیٹی کی تشکیل کر کے اس مطالبہ کا تصفیہ جلد از جلد کیا جائے۔ وہیں گرودوارا پربندھک کمیٹی کے ترجمان ستپال سنگھ میت نے اس بات پر زوردیا کہ حکومتوں کو جانچ کرکے یہ دیکھناچاہئے کہ کتنے ہی بے قصور سکھ جن کاکسی سیاسی باتوں سے کچھ لینا دینا نہیں ہے جنہوں نے سزا کی مدت کوکئی برس قبل مکمل کر لیا انہیں جلد از جلد رہائی کے ساتھ ساتھ معاوضہ بھی دلایا جائے کیونکہ زندگی کا بہت بڑا حصہ ان کا جیلوں میں گزر گیا ہے۔
گرودوارا پربندھک کمیٹی کے صدر اور تمام عہدیداران آئندہ ۱۵؍جنوری سے علامتی بھوک ہڑتال پر چلے جائیںگے۔