میڈرڈ۔اسپن کی معروف بارسلونا اوریال میڈرڈ کو اسپینش لالیگا میں سال کے پہلے میچ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بارسلونا کے جوڈی البا کے اون گول نے ریال سوسائیڈاڈ کو فتح دلادی جبکہ ویلنشیا نے سنسنی خیز مقابلے میں ریال میڈرڈکو 1-2 سے شکست دیدی۔ دیگر میچز میں ریو ویلسینونیگٹا فیاور ایبار نے اسپونیل کیخلاف کامیابی حاصل کرلی ۔اسپینش لیگ میں ریال سوسائیڈاڈ اوربارسلونا مدمقابل ہوئے۔ کھیل کے ابتدائی لمحات میں بارسلونا کے جورڈی البا نیغلطی سیگیند حریف ٹیم کے جال میں ڈال دی۔ جورڈی البا نے اون گول کرکے حریف ٹیم ریال سوسائیڈاڈ کو برتری دلائی جو آخری لمحات تک برقراررہا۔
جوڈی البا کی صرف ایک غلطی بارسلونا کو مہنگا پڑ گیا اور سال کے آغاز میں ہی بارسلونا کو غیر معروف ٹیم کے ہاتھوں حیران کن شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بارسلونا کے سپر اسٹار، میسی ، نیمار اور سوریز ٹیم کو شکست سے بچانے میں ناکام نظر آئے۔دوسری جانب ویلنشیا نیریال میڈرڈکیخلاف 1-2 سے کامیابی حاصل کی۔ کھیل کے 14ویں منٹ میں ریال میڈرڈکے کرسچیانورونالڈو نے پینالٹی کک پرٹیم کو برتری دلائی جو کہ پہلے ہاف تک برقرار رہی۔کرسچیانو رونالڈو نے رواں سیز ن میں 33واں گول داغنے کا اعزاز حاصل کیا۔
دوسرے ہاف کے52ویں منٹ میں فاتح ٹیم کے انٹونیو بارگن نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر اسکور 1-1 سے برابر کردیا۔ کھیل کے65ویں منٹ میں ویلنشیا نے اٹمنڈی نے جارحانہ اندارز اپنا کر گول کرکے اسکور 1-2 کردیا۔ ریال میڈرڈکے اسڑائیکر زنے میچ کو برابر کرنے کی سرتوڑ کوشش کی تاہم وہ آخری منٹ تک کوئی گول نہ کرسکی اورریال میدرڈ کو 22سال بعد پہلی ناکامی کا مزہ چکھنا پڑا۔ریال میڈرڈ شکست کے باوجودپوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر برقرار رہے جبکہ بارسلونا اور دفاعی چمپئن ایٹلیٹکو میڈرڈمشترکہ طورپردوسرے نمبرپرہیںریو ویلسینونیگٹافیاورایبار نے اسپونیل کو 1-2 سے فتوحات اپنے نام کرلیں۔