لکھنؤ. مولانا کلب جواد کی سفر کے دوران حالت بگڑ نے کے بعد پہلے تو انکو ہردوئی کے سرفراز اسپتال میں بھرتی کیا گیا،اب انکو شہر کے مشہور دل کے اسپتال لاری کارڈیالوجی میں فی الحال چوبیس گھنٹے کےلئے بھرتی کیا گیا۔مولانا کلب جواد کو چندی گڑھ ایکسپری
س میں سفر کے دوران ہردوئی ضلع کے سنڈيلہ کے قریب سینے میں درد کی شکایت ہوئی تھی. مولانا کے ایک بھائی سید محمد مہدی عرفی نے لاری کارڈیالوجی سے بتایا کہ فی الحال انکے ٹسٹ جاری ہیں اور ڈاکٹروں نے کسی حتمی تشخیص کےلئے چوبیس گھنٹے تک اسپتال میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ گزشتہ کئی مہینے سے مولانا بلڈ پریشر کا شکار ہیں اور انکو اسی دوران مذہبی اور سماجی پروگراموں میں شرکت کرنا ہوتی ہے۔مولانا کی علالت کی خبر سنتے ہی لوگوں کا ایک بڑا مجمع لاری کارڈیالوجی کے باہر موجود ہے۔