لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ آشیانہ علاقہ میں رہنے والے ایک آٹو ڈرائیور کی بیوی نے پھانسی لگاکر اپنی جان دے دی۔ خاتون نے خود کشی کیوں کی فی الحال اس بات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ایس او آشیانہ سدھیر کمار نے بتایا کہ بھدرکھ بنگلہ بازار کا رہنے والا ثابت آٹو چلانے کا کام کرتا ہے وہ اپنی ۱۹ سالہ بیوی عابدہ کے ساتھ رہتا ہے۔ ثابت اور عابدہ کی شادی ایک برس قبل ہوئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ منگل کی صبح ثابت اپنے کام پر چلا گیا۔ دوپہر کے وقت جب عابدہ کابھائی ثابت کے گھر پہنچا تو دیکھا کہ عابدہ کی لاش پھندے کے سہارے لٹک رہی تھی۔ اطلاع پاکر موقع پر آشیانہ پولیس بھی پہنچ گئی۔ پولیس نے تفتیش کر کے عابدہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ فی الحال اس بات کا پتہ نہیں چل سکا ہے کہ اس نے خود کشی کیوں کی۔ متوفیہ اور اس کا شوہر آبائی طور سے آسام کے رہنے والے ہیں۔