مرادآباد، 7 جنوری (یو این آئی) اترپردیش کے شہری ترقیات کے وزیر اعظم خاں کے خلاف چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ (سی جے ایم) نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔فریق کی بحث سننے کے بعد سی جے ایم کلپنا نے فیصلہ محفو ظ کرلیا تھا ۔ اسی معاملے میں کل مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔واضح رہے کہ اترپردیش کے مرادآباد کے شیو سینا کے لیڈر ونیت بھٹناگر نے اعظم خاں کے خلاف ایس پی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کے رام پور میں منائے جانے والی سالگرہ پر ہونے والے اخراجات سے متعلق متنازعہ بیان کے سلسلے میں 21 نومبر 2014 کو سی جے ایم میں معاملہ درج کرایا تھا۔مسٹر یادو کی سالگرہ کو اپنے بیان سے متنازعہ بنانے والے مسٹر اعظم خاں نے شاہی بگھی سے لیکر تمام شان و شوکت پر اخراجات کو طالبانی سمیت دیگر دہشت گرد تنظیموں سے ملنے کی بات کہی تھی۔ ان کے اس بیان کے بعد تمام نیوز چینلوں سے لیکر پرنٹ میڈیا میں بحث چھڑ گئی تھی۔پانچ جنوری کوعدالت میں بحث ہوئی اور فریق کے بیان درج کئے گئے۔ اس کے بعد سی جے ایم کلپنا نے اپنافیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔