نئی دہلی، 7 جنوری (یو این آئی) دہلی پولیس نے سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کی مشتبہ موت کی تفتیش کیلئے خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تشکیل کی ہے۔دہلی پولیس کمشنر بھیم سین بسی نے آج یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا ہم نے سنند پشکر کی مشتبہ حالات میں موت کی جانچ کیلئے ایس آئی ٹی کی تشکیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی ٹی کی جانچ پڑتال پر پولیس کمشنر (ساؤتھ) نگرانی کر رہے ہیں۔
ایس آئی ٹی کی اس ٹیم میں جنوبی ضلع کے ایڈیشنل کمشنر، ایک انسپکٹر اور تھانہ انچارج شامل ہیں۔یہ پوچھے جان
ے پر کہ کیا مسٹر تھرور سے اس سلسلے میں پوچھ گچھ کی جائے گی، مسٹر بسی نے کہا کہ معاملے میں جانچ کیلئے اگر ضروری ہوگا تو ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تفتیش کیلئے جو بھی ضروری ہوگا ، کیا جائے گا۔
مسٹر بسی نے سنند ا کی موت کی جانچ کیلئے تشکیل کردہ ایمس کے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کا انکشاف کرتے ہوئے کل بتایا تھا کہ ان کی موت زہر کی سبب ہوئی تھی۔ پولیس نے اس کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا معاملہ درج کیا تھا۔میڈیکل بورڈ نے یہ رپورٹ سنندا کی آنتوں، جگر اور دیگر اعضاء کی جانچ کی بنیاد پر تیار کی ہے۔ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے برخلاف ہے۔سنندا کی موت گزشتہ سال 17 جنوری کو چانکیہ پوری میں واقع فائیو اسٹار ہوٹل میں مشتبہ حالات میں ہوئی تھی۔ سنندا ششی تھرور کی تیسری بیوی تھی۔ سنندا کی یہ دوسری شادی تھی اور ان کا 21 سالہ ایک بیٹا بھی ہے۔