واشنگٹن (بھاشا) امریکی صدر بارک اوباما کے دور ہند سے پہلے ایک اعلیٰ ماہرتوانائی نے کہاہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے لئے توانائی کے شعبے میں ہاتھ ملانے اور ماحولیا کی تبدیلی کے اہم موضوع پر ہاتھ ملانے کے لئے ’سنہری موقع ‘ ہے ۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے دعوت پر بارک اباما ۲۶جنوری کو ہندوستان کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں مہمان خصوصی ہونگے ۔ امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن انتظامیہ نے تجارتی ترقی کے لئے محکمہ کامر س نے نائب وزیررہے ریمنڈ وکی
ری نے کہا کہ اس دورے کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت میں توانانی اہم موضوع ہوسکتاہے ۔ ویکیری نے حال ہی میں ایک کتا ب ’ انڈیا انرجی : دی اسٹر گل فار پاور ‘ لکھی ہے ۔ پی ٹی آئی کے ساتھ ایک انٹر ویومیں انہوں نے کہا کہ مجھے اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ صدر اباما کا ۲۶جنوری کو یوم جمہوریہ تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہونا امریکہ اور ہندوستان دونوں کے لئے اس شعبہ میں ساتھ آنے کا اچھا موقع ہے ۔ ویکیری نے زور دیکر کہا کہ دونوں ممالک کو پورے شعبہ توانائی میں ایک دوسرے سے وابستہ ہونا چاہئے ۔ ہند ۔ امریکہ رشتوں کے معاملے میں اہم صلاح کار کے طور پر جانے جانے والے ویکیری نے کہا کہ دورے کے دوران اباما اور مودی کے درمیان تبادلہ خیال کا یہ ااہم موضوع ہوسکتاہے ۔