بالی وڈ کی بعض جوڑیاں بے حد مقبول ہوئیں جن میں امیتابھ اور ریکھا کی جوڑی بھی شامل ہے اور بہت سے شائقین دونوں کو ایک بار پھر سے ساتھ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ہدایت کار آر بالکی کی فلم ’شمیتابھ‘ میں امیتابھ بچن کے علاوہ ریکھا نے بھی ایک چھوٹا سا کردار ادا کیا ہے لیکن دونوں ایک ہی سین میں نظر نہیں آئیں گے۔فلم کے ٹریلر کی لانچنگ کے موقعے پر امیتابھ نے میڈیا کو بتایا: ’ریکھا جی کا کردار
فلم کے ایک خاص سیکونس کا حصہ ہے۔ لیکن ہم دونوں ساتھ نظر نہیں آئیں گے۔ لیکن ہاں، اس فلم میں ان کے جیسی بڑی شخصیت کا ہونا اعزاز کی بات ہے۔‘کیا مستقبل میں دونوں ایک ساتھ کسی فلم میں آ سکتے ہیں؟امیتابھ اور ریکھا نے ایک ساتھ کئی فلمیں کی ہیں جن میں شائقین نے دونوں کی جوڑی کو بیحد سراہا تھااس سوال کے جواب میں امیتابھ نے کہا: ’بالکی کہتے رہتے ہیں کہ وہ ہم دونوں کو لے کر فلم بنانا چاہتے ہیں۔ اگر مستقبل میں کوئی اچھا سکرپٹ آیا تو کیوں نہیں، ہم ضرور ساتھ کام کریں گے۔‘واضح رہے کہ امیتابھ بچن اور ریکھا نے ایک ساتھ ’مسٹر نٹور لال،‘ ’خون پسینہ،‘ ’سلسلہ،‘ ’سہاگ،‘ ’دو انجانے‘ اور ’مقدر کا سکندر‘ جیسی یادگار فلمیں کی ہیں۔فلم ’شمیتابھ‘ میں امیتابھ بچن، دھنش اور آشرا حسن کے اہم کردار ہیں۔ فلم چھ فروری کو ریلیز ہو رہی ہے۔