لکھنؤ۔(نامہ نگار)کانگرس جنرل سکریٹری مدھوسودن مستری نے بھارتیہ جنتاپارٹی رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج کے زیادہ بچے پیدا کرنے والے بیان پروزیراعظم سے صفائی پیش کرنے کامطالبہ کیا ہے۔ مسٹر مستری نے کہاکہ وزیراعظم بتائیں کہ رکن پارلیمنٹ کے بیان پران کاکیا رخ ہے ۔انھوںنے کہا کہ کیارکن پارلیمنٹ ملک کی خواتین کومشین سمجھتے ہیں۔ بابائے قوم مہاتماگاندھی کے قاتل ناتھورام گوڈسے کا ہرضلع میںمجسمہ قائم کرنے کے سوال پرانھوںنے کہا پارٹی گوڈسے کوسنت بنانے کے خیال کی پوری مخالفت کرے گی۔ ہندی فلم پی کے کولے کربرپاہنگامے کے سوال پرانھوںنے کہاکہ پی کے ایک فلم ہے اس پرکیاکہا جاسکتا ہے۔ گجرات میںوزیر اعلیٰ کی ہورڈنگ ہٹائے جانے پرانھوںنے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم جووزیراعلیٰ رہ چکے ہیں وہ اپنی ریاست میں دوسری ریاست کے وزیراعلیٰ کی ہورڈنگ برداشت نہیں کرپارہے ہیں۔