ممبئی۔ ۹ جنوری کا دن یقیناًبالی وڈ کے لیے ایک معنی خیز اور اہم دن ہوگا جب فلم نگری کے دو کامیاب ترین افراد فرح خان اور فرحان اخترایک ہی دن اپنی سالگرہ پر ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے نظر آئینگے۔فلمساز و ہدایتکار، گلوکار اور اداکارفرحان اخترآج اپنی ۴۱ ویں جبکہ کوریو گرافر،فلمساز و ہدایتکاراو ر اداکارہ فرح خان اپنی ۵۰ ویں سالگرہ منائینگی ۔۹جنوری ۱۹۷۴ کو ہندوستانی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہونے والے فرحان اختر نے۱۹۹۱ء میں ۱۷برس کی عمر میں معروف سینماٹوگرا فر ہدایت کار من موہن سنگھ کی فلم’’لمحے‘‘ میں انکی شاگردی کی۔ ۱۹۹۷ میں فلم ’’ہمالیے پترا‘‘ میں ہدایتکارپنکج پرشہارکی معاون کی حیثیت سے کام کرنے والے فرحان اختر نے بطور ہدایتکار اپنے کیرئیر کاآغاز فلم دل چاہتا ہے اور لکشیاسے کیا اور دونوں ہی باکس آفس پر ہٹ ہوئیں۔فلم راک آن،لک بائی چانس،کارتھک کالنگ کارتھک ،زندگی نہ ملیگی دوبارہ ، بھاگ ملکھا بھاگ اور شادی کے سائیڈ افیکٹس میں اداکارانہ صلاحیتوں کے اظہار پر مداحوں نے انہیں بیحد سراہا۔ دوسری جانب۹ جنوری ۱۹۶۵کو پیدا ہونے والی فرح خان بطور کریو گرافراو رہدایت کار فلم میں ہوں نا، اوم شانتی اورتیس مارخان سے اپنے مداحوں کو تفریح فراہم کرتی نظر آئیں۔اپنے طویل ترین کیرئیر میں وہ۸۰ سے زائد فلموں کے۱۰۰سے زائد گانوں میں کوریوگرافر کی حیثیت سے کام کرچکی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے دونوں نے صرف ایک ہی دن سالگرہ مناتے ہوئے ایک دوسرے کو
مبارکباد دینگے بلکہ دونوں آپس میں کزن بھی ہیں۔