کانپور۔ (نامہ نگار)۔بجریاتھانہ وپولیس کی خصوصی ٹیم نے گاڑی چیکنگ کے دوران ۵ہزارکے انعامی ملزم کوگرفتارکرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔مذکورہ مجرم قتل کی واردات میں مطلوب تھا۔ تلاشی کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک طمنچہ وکارتوس برآمد کرنے کادعوی کیا ہے ۔
ایس ایس پی شلبھ ماتھر نے بتایاکہ جرائم ملزمین کوگرفتاررکرنے کیلئے گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی تھی۔ چیکنگ کے دوران بجریاایس او نندلال یادو اورخصوصی پولیس ٹیم کے انچارج ارون کمار کو مفرور انعامی ملزم کے کار سے بھاگنے
کی اطلاع موصول ہوئی۔
اطلاع ملنے کے بعدتھانہ وخصوصی پولیس ٹیم نے علاقے کامحاصرہ کرلیا۔اسی دوران برہم نگر سے رام باغ کی جانب کار میںایک نوجوان تیزی سے آتا ہوادکھائی دیا۔ پولیس نے نوجوان کورکنے کااشارہ کیا لیکن وہ پولیس کودیکھ کربھاگنے لگا۔ لیکن پولیس نے محاصرہ کرنے کے بعد شاطر ملزم کوگرفتار کرلیا ۔
ایس ایس پی نے بتایاکہ شاطرمجرم اوریا واقع وگنو کے لوہیا نگرنوین بستی کاباشندہ راجیش تیواری ہے ۔اس کے خلاف وگنومیں قتل کی واردات انجام دینے کاالزام ہے۔راجیش تیواری مقدمہ درج ہونے کے بعد فرار ہوگیاتھا۔
ڈی آئی جی نے اس پرپانچ ہزار روپئے انعام دینے کااعلان کیاتھا۔ تلاشی کے دوران راجیش تیواری کے قبضے سے ۳۱۵بور کاطمنچہ اور کارتوس برآمد کئے گئے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ قتل کی واردات میں شامل دودیگر ملزمین جیل میںقید ہیں۔