مظفرپور(نامہ نگار)شہر کوتوالی پولیس نے گائوں ملیرامیں پرتبھاقتل معاملے کاانکشاف کردیا ہے ۔انکشاف میں یہ معلوم ہوا ہے کہ قتل ناموس کی خاطر کیاگیا ہے۔واردات کے دن اہل خانہ نے متوفیہ کو ایک نوجوان کے ساتھ دیکھا تھا۔ یہی وجہ قتل کا باعث بن گیا۔ جبکہ پولیس نے انکشاف کے بعد باپ بیٹے کوجیل بھیج دیا۔ موصولہ خبر کے مطابق گزشتہ روزشہرکوتوالی علاقہ کے گائوں ملیرا میںجگ پال کی بیٹی پرتبھا کوقتل کردیا گیا تھا۔
پولیس واردات کی جانچ مختلف پہلوئوں پرکررہی تھی۔
تفیش کے دوران پولیس نے متوفیہ کے پاس سے ایک موبائل فون برآمد کیا۔پولیس نے اس واردات میں گائوں کے کچھ افراد سے قتل کے بارے میں معلومات حاصل کی تھی۔ لیکن انکشاف کے لئے پولیس کے پاس پختہ ثبوت نہیں تھے۔اب پولیس کے پاس صرف موبائل ہی ایک ایسا ثبوت تھا جو پولیس کوقاتلوں تک پہنچا سکتاتھا۔ پولیس نے موبائل کوسرولانس پرلگاکر کال ڈٹیل اور آئی ڈی نکلوائی ۔پولیس کو کال ڈٹیل سے کچھ ضروری معلومات حاصل ہوگئیں۔ جب گائوں کے لوگوں اور افسران کے ذریعہ دبائو ڈالا گیا توپولیس نے پرتبھاکے بھائی کوحراست میں لے کراس سے پوچھ گچھ کی ۔پرتبھا کابھائی پولیس کوگمراہ کرتارہا۔ ایک مرتبہ پردیپ نے پولیس کو عاشق کے ذریعہ قتل کرنے کی بات کو تسلیم کرلیا تھا۔ لیکن بعد میں اس نے اپنا بیان تبدیل کردیا۔
جب افسران نے ملزم سے پوچھ گچھ کی توپورا معاملہ پولیس کی سمجھ میں آگیا ۔ اس کے بعد پولیس نے پردیپ کے والد جگ پال سے پوچھ گچھ کی ۔دونوں سے علاحدہ علاحدہ پوچھ گچھ کی گئی۔ پولیس کومعلوم ہوا کہ متوفیہ کاکنبہ اور گائوں باگووالی کاباشندہ شبو اورجگ پال کاکنبہ ایک ہی بھٹے پرکام کرتا تھا۔ وہیں پردونوں کی ملاقات ہوئی اوردونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتارہوگئے۔
دونوںکے درمیان تعلقات ہونے کی بات بھی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق واردات کے دن اہل خانہ نے لڑکی اورملزم کوقابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا تھا اس وقت نوجوان توموقع سے فرار ہوگیالیکن لڑکی کومحبت کرنے کی سزا قتل کے طور پردے دی گئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں واضح ہورہا کہ لڑکی کاگلادباکرقتل کیا گیاتھااور بعدمیں اسے اینٹوں سے پیٹ پیٹ کرقتل کردیا گیا تھا۔