ہاپوڑ (نامہ نگار)۱۸جنوری سے شروع ہونے والی پلس پولیومہم کوکامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت نے پوری تیاری کرلی ہے۔مہم کوکامیاب بنانے کیلئے پلس پولیو انچارج ڈاکٹرجے ویر سنگھ نے ویکسینیٹروں کوتربیت دی ہے ۔پلس پولیو مہم کوکامیاب بنانے کیلئے چیف میڈیکل افسر دفتر جلسہ گاہ میں پلس پولیو ویکسینیٹروں کوتربیت دی گئی۔ ڈاکٹر جے ویر سنگھ نے ویکسینیٹروںکوبتایا کہ بچوںکوکس طرح پولیو کی خوراک پلائی جائے گی۔ بچوں کوخوراک پلانے میں کیا احتیاط برتنی چاہئے۔ اگرکوئی سرپرست یہ کہے کہ ان کابچہ باہر گیا ہوا ہے اس کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کر
یں انھوںنے کہا کہ مہم کے دوران کوئی بھی بچہ پولیوکی خوراک پینے سے محروم نہ رہے۔ انھوںنے بتایا کہ اس مرتبہ پلس پولیومہم کے دوران بچوں کوپی ون ،پی ٹو اورپی تھری وائرس سے لڑکے لئے ٹرائی ویلنٹ دوا پلائی جائے گی۔