لکھنؤ:وارانسی کے ڈپٹی جیلر انل تیاگی کے قتل کے بعد جیلروں نے گنر کا مطالبہ کیا ہے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ ایسو سی ایشن کے جلسہ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جیلر ، سپرنٹنڈنٹ سے اوپر کے افسران کو ایک ایک گنر مہیا کرایا جائے۔ جلسہ میں تیاگی کے قاتلوں کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ ۲۷نومبر جیل افسر اور ملازمین سیاہ پٹی باندھ کر تیاگی کے قتل پر اظہار غم کریںگے۔ ڈی آئی جی جیل لکھنؤ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ تیاگی کے قتل سے پورا محکمہ غم میں ڈوبا ہوا ہے۔بتایا یہ بھی جا رہا ہے کہ سلامتی کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر جیل افسران نے علامتی ہڑتال کا پیغام دیا ہے۔