لکھنؤ پریس ریلیز
آج تکروہی اندرا نگر میں جلسۂ سیرت النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا انقاد کیا گیا،اس موقع پر سیرت النبی کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ایس او آف انڈیا کے ریاستی صدر ارشاد ثقافی نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ حضوراکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے سیرت کے مختلف پہلوؤں کو جانیں آپ کی انفرادی ،اجتماعی اور گھریلو زندگی تک کوئی ایسا پہلو نہیں ہے جس میں آپ کی حیات طیبہ سے رہنمائی نہ لی جاسکے،انسان کے پیدائش سے لیکرموت تک ہر پہلو پرآپ کی سیرت پاک تمام لوگوں کے لئے مشعل راہ ہے،اس ہمیں چاہئے کہ ہم اللہ کے رسول کے سیرت پاک کا مطالعہ کریں اور نبی کے نقش قدم پرچلکراپنے شب روز گزاریں۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کے رسول نے اسلام کے ماننے والوں کو ضروریات زندگی سے متعلق تمام امور کے ساتھ غیر مسلموں اور دیگر انسانوں کے ساتھ برتاؤ کے حقوق سکھائے،آپ کی سیرت کا منشاء یہی ہے کہ دنیا سے برائیوں کا خاتمہ سارے عالم میں امن وامان کا قیام اور ہمارا معاشرہ صاف اور صالح ہو۔اس موقع پر محمد ابواشرف ذیشان سعیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا ذکر کرنا باعث ثواب ہے ،حضور کا ذکر خود اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں متعدد جگہ فرمایا ہے،پروگرام میں مدینہ مسجد تکروہی کے خطیب وامام قاری غلام وارث وارثی نے بھی خطاب کیا،جلسہ کا آغاز حافظ محمد صدام کے تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔حافظ محمد شمیم نے نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا۔جلسہ کی نظامت مولانا قاری محمد شمش رضا نے انجام دی۔پروگرام کا اختتام حافظ ابو اشرف ذیشان سعیدی کے دعا اور صلوۃ وسلام پر ہوا۔