ہاپوڑ (نامہ نگار)آنجہانی وزیر اعظم لال بہادرشاستی کی برسی کے موقع پرریلوے اسٹیشن تراہے پران کے مجسمہ پرکانگریس کارکنان نے گلپوشی کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پرایک مذاکرے کابھی انعقاد کیاگیا۔ مذاکرہ کوخطاب کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے شہر صدر دنیش شرمانے کہاکہ لال بہادر شاستری نے یہ کام کنبہ میں پیدائش کے بعد ہندوستان کے وزیر اعظم بننے کافخر حاصل کیاانھوںنے ملک میںسبز انقلاب اور سرحدوںپرتعینات فوجی جوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے جے جوان جے کسان کانعرہ دیا ۔ریاستی کانگریس کمیٹی کے رکن ستیہ نارائن اگروال نے کہا کہ سادہ زندگی اوراعلیٰ خیالات نے ہی انھیں عظیم لیڈر بنایا۔انھوںنے ملک کے اتحاد اورسالمیت کے لئے آخری وقت تک جدوجہد کی ۔
اس موقع پرہریش سوری ، منوج شرما،سیدایاز الدین ،الکانم،وویک شرما ،پرتاپ سنگھ کے علاوہ مہیندرتیاگی،منوج کوشک ،راکیش سینی اورانصار احمد وغیرہ موجودتھے۔