لکھنؤ(نامہ نگار)۔سماج وادی پارٹی نے آج کہاکہ مرکز میں بی جے پی حکومت بننے کے بعد سے اب تک وزیر اعظم نریندرمودی کے ذریعہ ایک بھی وعدہ پورانہ کرنے کے سبب عوام اپنے کو ٹھگا ہو امحسوس کررہے ہیں۔سماج وادی پارٹی کے ترجمان راجیندر چودھری نے آج جاری ایک بیان میں کہا کہ لوک سبھاانتخابات میں عوام کو جھوٹانعرہ دے کر لبھایا گیاتھا کہ اب اچھے دن آنے والے ہیں ۔ انتخابات کے دوران بی جے پی لیڈروں نے وعدے کئے تھے کہ سیاہ دولت غیرملکوںسے واپس لائی جائے گی ۔ بتایا گیا کہ اس کی واپسی ہرشخص کے کھاتے میں کم سے کم ۱۵لاکھ روپے تو آہی جائیں گے ۔مہنگائی پرقدغن لگ جائے گی اوربیروزگار کو روزگا ر مل جائے گا ۔ لیکن ابھی تک کچھ نہیںہوا ۔
سماج وادی پارٹی کے ترجمان نے کہاکہ بی جے پی میں اوپرسے نیچے تک وعدہ خلافی کا جوسلسلہ چل رہاہے اس کا ایک نمونہ خود وزیر اعظم کا پارلیمانی حلقہ وارانسی ہے ۔ جو اپنی ناامید ی کا درد جھیل رہاہے ۔
وارانسی کی ترقی جاپان کے کیوٹو شہر جیسا کرنے ،گھاٹوں تزیین کاری کرنے اور سڑک اور گلیاں چوڑی کرنے کے وعدوں پرایک بھی اینٹ نہیںرکھی گئی ہے ۔ سوچھ بھارت کے نعرے میں وارانسی کی صفائی بھی نہیںہوپائی ہے ۔ مسٹر چودھری نے کہا کہ اترپردیش ملک کی سب سے بڑی ریاست ہے ۔ اور یہاں سے پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ اراکین منتخب ہوئے ہیں ۔ مرکزی کابینہ میں بھی کئی وزراء اسی ریاست کے ہیں ۔ سب یہ بھی جانتے ہیں کہ اترپردیش کے ترقی کی بغیر ملک کی ترقی نہیںہوسکتی ہے ۔ ان سب کے باوجود مرکزی حکومت ریاست کی مدد نہیںکررہی ہے ۔ بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ اور وزراء نے اس سلسلے میں کچھ نہیںکیا ۔ سماج وادی پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ دوسری سماجوادی پارٹی کے کہنے کرنے میں کوئی فرق نہیں ہے ۔ سماجوادی پارٹی نے اسمبلی انتخابات میں کئے گئے اپنے زیادہ تر انتخابی وعدے پورے کئے ہیں ۔کسانوں،نوجوانوں ،اقلیتوں سمیت سماج کے تمام طبقوںکے مفادکی تمام اسکیمیں ریاستی حکومت اپنے وسائل سے چلا رہی ہے ۔ لکھنؤ میں میٹرو ، آئی ٹی ہب ،فورلین سڑک ،ایپکسپریس وے کے ساتھ سولر لائٹ ، پلوںکی تعمیر وغیرہ کے پروگرام بھی تیزی سے چل رہے ہیں ۔