لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔بین الاقوامی بازار میں پٹرول کی قیمت کم نہ ہونے کے باوجود ملک پٹرولیم اشیاء کی آسمان چھوتی قیمتوں سے عام آدمی بے حال ہے۔ مرکزی حکومت کو بین الاقوامی بازار کے تناسب میں پٹرولیم اشیاء کی قیمتیں طے کرنی چاہئیں۔ جس سے مہنگائی سے بدحال عام آدمی کو کچھ راحت مل سکے۔ مذکورہ باتیں انڈین کلچرل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر شہاب الدین خاں نے کہی۔ وہ اتوار کو چوپٹیاں واقع نظام باغ میں منعقد مذاکرہ کو خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ پٹرولیم اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوگی تو عام آدمی راحت کی سانس لے سکے گا۔
مذکراکرہ میں مقررین نے اس بات پر حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی بازاروں میں قیمتوں میں آئی کمی کا اثر ملک میں نہیں ہوا ہے۔ مقررین نے مرکزی حکومت سے پٹرولیم اشیاء کی قیمتوں میں کمی کئے جانے کا مطالبہ کیا عارف بلگرامی، ڈاکٹر ریحان، حساب الدین خاں، شکیل احمد، ڈاکٹر اسعد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔