غازی آباد (بھاشا)اترپردیش کے سابق وزیر وبی ایس پی رہنماحاجی یعقوب قریشی کے خلاف پیرس حملے سے متعلق تبصرہ کرنے پرکوی نگر پولیس تھانے میںمقدمہ درج کرایاگیا ہے ۔ہندوسوابھیمان منچ کے لیڈانل یادونے تھانے میں مقدمہ درج کرایا ہے ۔اس سلسلے میں کوی نگر تھانہ انچارج اویناش گوتم نے بتایا کہ سابق ریاستی وزیر کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے ۔واضح رہے کہ فرانس کی میگزین شارلی ہیبدو کے پیرس واقع دفتر میں دہشت گردوں کے حملے میںبارہ صحافیوں کوقتل کردیا گیاتھا۔ یعقوب قریشی نے مبینہ طورپرتبصرہ کیاتھاکہ پیغمبراسلامؐ نے پوری دنیا کوامن کاپیغام دیا ہے اورکوئی شخص ان کاکارٹون بناتا ہے تو اس کابھی وہی حشرہوگا جو کارٹونسٹوں کاہوا ہے ۔ ہندوسوابھیمان منچ کے لیڈرنے الزام عائد کیاہے کہ یعقوب قریشی نے دہشت گرد حملے کے بعد دہشت گردوں کو۱۵کروڑ روپئے کاانعام دینے کااعلان کیاتھا انھوںنے یعقوب قریشی کے خلاف کاروائی کامطالبہ بھی کیا ہے ۔دوسری جانب یعقوب قریشی نے انعام دینے کے اعلان سے متعلق خبر سے انکار کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ انھوںنے ایساکوئی اعلان نہیں کیا ہے ۔