ممبئی(جنگ نیوز) بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کرنے والی ’دی لنچ باکس‘ برٹش اکیڈمی فلم اینڈ ٹیلی ویڑن آرٹس یعنی BAFTAکے لئے نامزدہ ہوئی۔ Best Foreign Languageکیزمرے کے لئے ’دی لنچ باکس کو نامزدگی ملی ہے.اپنی پہلی ہی فلم ’دی لنچ باکس کے برٹش اکیڈمی فلم اینڈ ٹیلی ویڑن آرٹس 2015 کے لئے نامزدگی حاصل کرنے والے فلم ڈائریکٹر رتیش بترا نے میڈیا سے کہا کہ دنیا کی بہترین فلموں کے درمیان میری فلم کو نامزدگی ملنا، میرے اور میری ٹیم کے لئے اعزاز ہے. دنیا کو ہندوستان کی کہانیاں بتانے کے لئے ایک طرح سے یہ ایک اچھا ثبوت ہے.
اگر ہم آپ کی کہانی خود نہیں بتائیں گے تو اور کوئی نہیں بتائے گا۔ رتیش بترا کی ’دی لنچ باکس‘ ایک منفرد محبت کی کہانی ہے جو اس زمرے میں پولینڈکی ڈرامہ فلم ’’ ایدا‘‘،ڈنمارک ، روسکی فلم ’’ لیویاتھن ‘‘ ،برازیل،برٹش ڈرامہ فلم’’ٹریش ‘‘ بیلجئین ڈرامہ ’’ ٹو ڈیز ون نائٹ ‘‘ کو ٹکر دے رہی ہے۔ فلم میں عرفا ن خان اور نمرت کور اہم کردار میں ہیں. ’دی لنچ باکس‘ ہندوستان میں 2013 اور برطانوی تھیٹر میں 2014 میں ریلیزہوئی تھی۔ایک سال سے زائد کے عرصے میں یہ فلم مختلف فلم فیسٹیول میں پیش کی جاچکی ہے۔ جن میں کینز فلم فیسٹیول ، دی ٹیلورائڈ فلم فیسٹیول ،دا ٹورنٹو فلم فیسٹیول ، اور لندن فلم فیسٹیول شامل ہیں۔ اس کے علاوہ رتیش بترا کی اس فلم نے ابتک متعدد ایورڈز اپنے نام کئے ہیں جن میںفلم فئیر ایوارڈزبھی شامل ہیں۔