بھوپال(بھاشا) خواتین کے اقتصادی استحکام کے مقصد کے سلسلے میں بھاتیہ مہیلا بینک( بی ایم بی) مارچ ۲۰۱۵ تک ملک میں ۸۰ شاخیں کھلے گا۔ ان میں سے ۲۰ شاخیں دیہی علاقوں میں کھولی جائیںگی۔ بی ایم بی کے پہلی خاتون صدر اور ایم ڈی اوشا اننت سبرامنیم نے بتایا کہ مارچ ۲۰۱۵ تک بینک نے ۸۰ شاخیں کھولنے کے ہدف مقرر کیا ہے۔ ان میں سے ۲۰ شاخیں دیہی علاقوں میں کھولی جانی ہیں۔ محترمہ اوشا یہاں بینک کی پہلی شاخ کھولنے جانے کے موقع پر آئی تھیں۔ جو ملک کی ۳۹ ویں شاخ ہے۔ بینک نے اس سے قبل اندور میں بھی ایک شاخ کھولی ہے۔ اور جلد ہی اجین میں بھی بی ایم نی ایک برانچ کھولے جانے کی تیاری ہے۔ انھوں نے بتایا کہ بینک کل بنگلور میں ۴۰ویں شاخ کھولنے جارہا ہے۔
بینک کے ذریعہ سورت، وجے واڑا، جمشید پور اور ناگ پور میں بھی بینک کی شاخیں قائم کئے جانے کا منصوبہ ہے۔ بینک کی بھوپال شاخ کا افتتاح مدہیہ پردیش کی سابق چیف سکرٹری نرملا بچ نے کیا جبکہ پنچایت اور دیہی ترقیات م
حکمہ کی پرنسپل سکریٹری ارونا شرما ب ھی اس موقع پر موجود تھیں۔ اوشا سبرامنیم نے بینک کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بینک اپنے یہاں ٹکنالوجی کو بہتر کرنا چاہتی ہے تاکہ صارفین کو اس کا فائدہ ملتا رہے۔
انھوںنے بتایا کہ بینک اپنے صارفین کو انٹر نیٹ بینکنگ کی سہولت دی رہی ہے اور یہ صارفین کے لئے بے حد مناسب ہے۔ انھوںنے کہا کہ عمومی خصوصیات کے ساتھ اس میں استعمال میں آسان اور معیار کے مطابق خصوصیات بھی ہیں۔ بینک کی صدر اور منیجنگ ڈائریٹر نے کہا کہ جلد ہی بینک اپنے موبائل بینکنگ سہولت بھی شروع کرے گا۔ انھوںنے بتایا کہ بینک خواتین کے لئے خصوصی پالیسی ڈیزان کرنے کی اپنی راہ پر گامزن ہے۔ تاکہ خواتین اقتصادی خصوصی دائرے میں شامل کیا جاسکے۔
انھوںنے کہا کہ بینک کے خاتون پروڈکٹ جیسے بی ایم بی پرورش، بی ای بی ان پورنا، بی ای بی شرنگار وٖغیرہ کا ہدف خواتین کی حوصلہ افزاء کرنا ہے ان کے مطابق ان کا خاص مقصد خواتین کو صنعت کار بننے کیلئے راغب کرنا ہے۔