ڈنمارک کی خاتون وزیر اعظم ہیلے تھروننگ فرانس میں دہشت گردی کے خلاف عالمی ملین مارچ میں شرکت کے موقع پر فرانسیسی صدارتی محل سے نکلتے ہوئے سیڑھیوں سے گر پڑیں جس کے بعد ان کے ہمراہ دو اہم شخصیات نے انہیں اٹھانے میں مدد کی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزیر اعظم ہیلے تھروننگ کے ساتھ پیش آئے اس واقعے کی ایک ویڈیو فوٹیج تیزی کے ساتھ س
وشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے جس میں انہیں سیڑھیوں سے اترتے ہوئے منہ کے بل گرتے دکھایا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پچاس عالمی رہ نما فرانس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے قصر الیزیہ میں ایک اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس کے بعد مختلف عالمی رہ نما صدارتی محل سے باہر نکل رہے تھے۔ اس دوران سیڑھیاں اترتے ہوئے ڈینش وزیر اعظم اونچی ایڑی والے جوتے میں پاوں مڑنے کی وجہ سے گر پڑیں۔
‘حادثے’ سے قبل انہوں نے فرانسیسی صدر فرانسو اولاند، وزیر داخلہ برنارکازنوف، وزیر انصاف کریسٹن ٹوبیرا سمیت اہم حکومتی شخصیات سے ملاقات کی تھی۔