نئی دہلی،13 جنوری (یواین آئی)مشہور ماہر معاشیات اور کولمبیا یونیورسٹی میں معاشیات کے پروفیسر اروند پنگڑیا نے آج نیتی آیوگ کے وائس چیرمین کے طور پر چارج سنبھال لیا۔ واضح رہے کہ 64سال پرانے پلاننگ کمیشن کی جگہ پر بی جے پی سرکار نے نیتی آیوگ قائم کیا ہے ۔
پروفیسر پنگڑیا 30 ستمبر 1952 میں پیدا ہوئے ، وہ راجستھان یونیورسٹی سے گریجویٹ ہیں جبکہ انہوںنے معاشیات میں پرنسٹن یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرچکے ہیں۔
پروفیسر پنگڑیا ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے چیف اکانومسٹ رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ انہو
ں نے انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ، ورلڈ ٹریڈ آرگنایزیشن اور ورلڈ بینک کے لئے بھی کام کیا ہے ۔
مسٹرپنگڑیا نے تقریبا دس کتابیں بھی تصنیف کی ہیں، سب سے آخر میں ان کی کتاب ‘‘انڈیا، دی امرجنگ جائنٹ’’ 2008 میں شائع ہوئی۔
پروفیسر پنگڑیا نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ٹرانسفورمنگ انڈیا (نیتی) آیوگ کے پہلے وائس چیئرمین بنے ۔
موجودہ حکومت نے پلاننگ کمیشن کی جگہ نیتی آیوگ قائم کیا ہے ۔ جس کا مقصد قومی سطح پر تجاویز پر ٖغور کرنا اور پالیسی بنانا ہے ۔