(ایجنسی)ایل جی نے لوڈ شیڈنگ کا توڑ نکال لیا، لائٹ جانے پر ٹی وی چلتا رہے گا، ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے لوڈ شیڈنگ کے دوران چلنے والا ایل جی بیٹری ٹی وی پلس لانے کا اعلان کر دیا۔ ایل جی کا بیٹری پلس ٹیلی ویڑن (ایل بی ۵۵۲آر) یونٹ کے مرکز میں طاقتور بیٹری صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے نصب کی گئی ہے جس کے ذریعے ٹیلی ویڑن بھر چل سکتا ہے۔
ایل ای ڈی کا ڈسپلے اس وقت مزید روشن اور شفاف ہو جاتا ہے جبکہ لائٹ چلی جاتی ہے اور ہر طرف اندھیرا چھا جاتا ہے۔ ایل جی نے اسکے کام کرنے کو یقینی بنانے کے لئے ایک سیٹلائٹ فنکشن نصب کیا ہے جو بدستور تمام چینلز موصول کرتا ہے چاہے لوڈ شیڈنگ ہو یا نہ ہو۔ اس ٹی وی کا ہر فیچر اس قابل ہے کہ وہ اندرونی بیٹری کی پاور سپلائی کے ساتھ بلاتعطل چلایا جائے۔ اس میں ایل جی کا جدید ترین یونٹ بھی شامل ہے جس میں ٹائم مشین ٹیلی ویڑن ریکارڈر بھی نصب ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے پسندیدہ پروگرام کو اپنے ٹی وی سے براہ راست ریکارڈ کر سکتے ہیں۔ یہ سب کسی بھی قسم کے اضافی سامان یا انسٹالیشن کے بغیر صرف ایک ٹی وی میں ممکن ہے۔ ایل جی بیٹری پلس ٹی وی کی بیک اپ بیٹری طویل مدت تک کے لئے قابل استعمال ہے جبکہ ۶۰منٹ تک چلنے والی سیٹلائٹ ڈیوائس ہے۔ بیٹری کو تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے تاکہ صارفین ضرورت کے مطابق ٹی وی سیٹ تبدیل کرنے کے بجائے بیٹری تبدیل کر سکیں۔