ممبئی (وارتا) ریزروبینک نے کہا کہ عالمی بازار میں خام تیل کی قیمت میں زبردست گراوٹ ہندوستانی معیشت کیلئے تحفہ ہے۔
بینک کے ڈپٹی گورنر ارجت پٹیل کی بینک کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے تقریر میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی ہندوستانی معیشت کیلئے خوش آئند ہے۔ اور اس سے تیل ایک
ٹ بل میں ۵۰ ارب ڈالر کی بچت کرنے میں مدد ملے گی۔ انھوںنے کہا کہ تیل کی قیمت گھٹنے سے خرچ کرنے کے قابل آمدنی میں اضافہ ہواگا۔ کاروبار کیلئے خام مال کی لاگت میں کمی آئیگی۔ اور توانائی سبسڈی کا بوجھ کم ہوگا۔ امریکی اور برنٹ دونوں قسم کے خام تیل کی قیمتیں ۲۰۰۹ کی شروعات کے بعد سے زوال پزیر ہیں۔ سات ہفتے میں اس میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ گذشتہ برس جون سے یہ تقریبا ۶۰ فیصد تک نیچے آچکی ہیں۔ مسٹر پٹیل نے کہاکہ ہمارا پٹرولیم تیل اور دیگر مصنوعات کی سالانہ درآمد ۱۶۰؍ارب ڈالر ہوتی ہے۔ خام تیل کی قیمتوں میں یہ تقریباً ایک تہائی کم ہوجائے گی۔ اس سے یقنی طور پر ہمارے حالات میں بہتری ہوگی۔