واشنگٹن: امریکا کے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے امیر ملا فضل اللہ کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ملا فضل اللہ کو ایک ایگزیکٹو آرڈر (ای او) 13224 کے تحت عالمی دہشت گردی قرار دیا گیا ہے۔
ٹی ٹی پی کے سابق امیر حکیم اللہ محسود کی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد ملا افضل اللہ کو نومبر 2013 میں ٹی ٹی پی کا کمانڈر مقرر کیا گیا تھا۔ملا فضل اللہ کے امیر بننے کے بعد کالعدم تنظیم کی جانب پاکستان میں کئی دہشت گردی کی کارروئیوں کی ذمہ داری قبول کی گئی۔ گذشتہ سال 16 دسمبر کو پشاور میں ایک
آرمی پبلک اسکول پر کی ذمہ داری اس گروپ نے بھی قبول کی تھی۔
اس سے قبل ملا فضل اللہ ستمبر 2013 میں جنرل نیازی کے قتل اور 2012 میں ملالہ یوسفزئی پر حملے کی ذمہ داری بھی قبول کر چکے ہیں۔۔اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ٹی ٹی پی کو 2010 میں عالمی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر چکی ہے۔اس کے علاوہ ٹی ٹی پی اقوام متحدہ کی القاعدہ سینکشن کمیٹی1267/1989 کی فہرست میں بھی شامل ہے۔